صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کو خطے کا گورنر بنانے کی سمری منظور کرلی۔
ایوان صدر سے گلگت بلتستان گورنر سیکریٹریٹ کو موصول ایک نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے گورننس آرڈر 2018 کے تحت وزیر اعظم نے کی طرف سے دی گئی
تجویز پر سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو گورنر بنانے کی سمری منظور کرلی ہے۔
‘الیکشن میں تاخیرجمہوریت کی موت ہوگی’
سید مہدی شاہ نوٹی فکیشن جاری ہونے پر اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔
اس سے قبل سید مہدی شاہ 2009 سے پانچ سال کے لیے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔