لاہور کے نجی اسپتال سے پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوست مزاری کے کزن شباب مزاری کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اینٹی کرپشن نےگرفتار کیا ہے۔
شباب مزاری کے مطابق دوست مزاری نجی اسپتال میں اپنے دادا اور سینیئر سیاستدان و سابق وزیراعظم بلخ شیرمزاری کی عیادت کے لیے آئے تھے۔
لاہور: صحافی چوہدری غلام حسین کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم
خیال رہےکہ دوست مزاری پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔