پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفٰی نواز کھوکھر نے بطور سینیٹر استعفیٰ دینےکا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں مصطفٰی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کو کل اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔
مصطفٰی نواز کھوکھرکا کہنا تھا کہ آج پارٹی کے سینیئر رہنما سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی مؤقف سے خوش نہیں تھی اور سینیٹ کی نشست سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے،
اس لیے میں بخوشی سینیٹ سے استعفیٰ دینے پر راضی ہوگیا۔
انتشار بڑھا تو پنجاب میں گورنر راج کا آئینی آپشن ہے، گورنر پنجاب
مصطفٰی نواز کھوکھرکا مزیدکہنا تھا کہ ایک سیاسی کارکن کے طور پر میں عوامی مفاد کے معاملات پر اپنی رائےکا اظہار کرنا اپنا حق سمجھتا ہوں، سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مصطفٰی نواز کھوکھر کو فاروق ایچ نائیک نے پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا۔