لاہور : انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر جہاں بھارتی ٹیم کو دنیا بھرسے مداحوں اور ناقدینوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے وہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے بھی بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے لکھا گیا کہ کیا یہ تاریخ میں آسان ترین ہدف کا حصول ہے؟۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کو 10 وکٹ سے شکست، فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کا ٹاکرا
خیال رہے کہ سیمی فائنل میں بھارت کے 169 رنز کا ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے صرف 16ویں اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا ۔