پاکستان کے معروف کامیڈن اور اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے ہیں۔
اسماعیل تاراکراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسماعیل تارا نے متعدد ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں لازوال کردار ادا کیے۔
اسماعیل تاراکے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ،اسماعیل تارا کے گردے فیل ہوگئے تھے، آج صبح اسماعیل تاراکو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
ان کے معروف ترین کامیڈی شوز میں ‘ففٹی ففٹی’ سب سے نمایاں ہے۔ انہیں بہترین کامیڈین کے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔