کراچی کے ساحل سی ویو پر فرحان شہید پارک کے قریب سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی لڑکی سارہ ملک کی لاش ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لی۔
پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں ساحل تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
متوفی لڑکی کے والد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری بچی نے ڈاکٹر شان سلیم اور بسمہ کی وجہ سے خودکشی کی۔
درج کی گئی ایف آئی آرمیں لڑکی کے والد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میری بیٹی نے 6 جنوری کو پہلے گھر فون کر کے اپنی ماں کو بتایا کہ ڈاکٹر شان سلیم نے اس سے زیادتی کی ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زاہدہ پروین کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے ڈاکٹر شان سلیم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سارہ ملک کی لاش ملنے کے بعد پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔