لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان آج کہتے ہیں امریکا نے نہیں قمر جاوید باجوہ نے سازش کی،قمر جاوید باجوہ سپر کنگ تھے تو عمران خان کیا تھے، اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ کھینچ لیا تو عمران خان عدلیہ کے گھوڑے پر بیٹھ کر آنا چاہتے ہیں
انہوں نے لاہور میں پارٹی کے نوجوان رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جیل بھر و تحریک کی بات کی،عمران خان نے بیانیے کے لیے سوشل میڈیا کی مدد لی،ہمیں بھی سوشل میڈیا پر ردعمل دینا پڑتا ہے۔
نواز شریف اور شہباز شریف نے آسان قسطوں پر قرضے دیئے۔ہمارے دور میں لوگوں نے چھوٹے کاروبار کیے اور وہ قرضے واپس بھی کیے جب کہ عمران خان لوگوں کے بچوں کو کہتے ہیں جیلیں بھرو۔
عمران خان جیبیں بھریں اور لوگوں کے بچے جیل جائیں۔لوگوں کے بچے جیلیں کیوں بھریں۔عمران خان نے قوم کو تقسیم کر دیا، آج قوم کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے لوگوں کو ذہنی مریض بنانے کی کوشش شروع کر دی۔
گورنر پنجاب کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا
عمران خان نے لوگوں کو نوکریاں بنانے کا جھانسہ دیا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ مجھے علم تھا اور پہلے بھی بتایا تھا کہ سائفر کچھ نہیں،سائفر ایک فراڈ تھا، آج میں پوچھ سکتی ہوں حقیقی آزادی کا مطلب کیا تھا۔ہم کوئی غلام ہیں، امر بالمعروف، غلامی نا منظور، ان نعروں کا کیا ہوا؟۔
عمران خان اردو میں بتائیں کہ آپ نے لوگوں کو دھوکا دیا۔عمران خان جو خط لہراتے تھے وہ بیانیہ کدھر تھا،عمران خان نے امریکا کو باعزت بری کر دیا، عمران خان نے خارجہ تعلقات کو خطرے میں ڈال دیا، مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان آج کہتے ہیں امریکا نے نہیں ،قمر جاوید باجوہ نے سازش کی۔
عمران خان نے قمر جاوید باجوہ کو کہا تھا ایکسٹینشن تاحیات دینے کو تیار ہوں،عمران خان قمر جاوید باجوہ سے چھپ چھپ کر ملتے رہے،اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ کھینچ لیا تو عمران خان عدلیہ کے گھوڑے پر بیٹھ کر آنا چاہتے ہیں۔
مریم نواز نے سوال کیا کہ قمر جاوید باجوہ سپر کنگ تھے تو عمران خان کیا تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر چیز آئی ایم ایف کو دے دی، پھر جاتے جاتے معاہدہ توڑ دیا، یہ جو سری لنکا سری لنکا کرتے ہیں ان کے دل کی آواز ہے کہ ملک سری لنکا جیسا ہو،