روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر259 روپے 99 پیسے کا ہے جبکہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 262 روپے 82 پیسے تھا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر94 پیسے اور ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 83 پیسے سستا ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 2 روپے کم ہو کر 268 روپے کا ہوگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالرکی قدر میں 97 پیسے کی ہوئی تھی۔