گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف طوفانی اننگز کھیلنے والے فخر زمان پر ان کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالکان نے انعامات کی بارش کردی۔
اتوار (26 فروری) کو پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز اور پشار زلمی کے درمیان مقابلہ تھا، فخر زمان نے 41 گیندوں پر 96 رنز بنائے۔
میچ میں فتح کے بعد ٹیم میٹنگ کے دوران لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نےفخر زمان کو قلندرز سٹی میں پلاٹ اور آئی فون تحفے میں دیا۔
اس موقع پر ثمین رانا نے کہا کہ فخرزمان کو اس تحفے کا بہت انتظار تھا، انہوں نے غیر معمولی پرفارمنس سے اپنا حق لیا ہے۔
ثمین رانا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو بھی نقد انعام کا اعلان کیا۔