سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف متنازعہ کیس میں شیخ رشید احمد پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عمر شبیر نے شیخ رشید کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف متنازع بیان دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
شیخ رشیدطلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے اور طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے بیڈ ریسٹ پر ہوں۔ پیش نہیں ہوسکتا۔
استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی تھی۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم عائد کیلئے اکیس مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔