وزیراطلاعات مریم مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان پر کرپشن کے مقدمات ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کا انتخابات میں تاخیر سے کوئی تعلق نہیں۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس صرف عدالتی احکامات پرعملدرآمدکررہی ہے مگر عمران خان تعاون کرنےکے بجائے مسلسل قانون شکنی کررہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ، ان کی گرفتاری سے حکومت کاکوئی تعلق نہیں، پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے آتی ہے تو خواتین اور بچوں کو ڈھال بنالیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران مقبولیت کو خانہ جنگی، تشدد، انارکی کو ہوا دینے کیلئے استعمال نہیں کرسکتے، عمران خان لوگوں کو تشدد کے لئے بھڑکارہے ہیں، عمران خان کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت انہیں پیش ہونے کا کہتی ہے تو سیکیورٹی خطرات کا بہانابناتے ہیں، عمران خان ملک میں خانہ جنگی،سول وار اور افراتفری چاہتے ہیں، پولیس کےپاس کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں مگر پولیس پرپٹرول بموں سے مسلسل حملے ہورہے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ غیرمسلح پولیس عدالتی وارنٹ پرگرفتاری کیلئےزمان پارک میں موجودہے، عمران کہتےہیں سیکیورٹی خطرات ہیں،جلسے کرنے کیلئے تیارہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت65 پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔