یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان بھر کی جیلوں میں قید افراد کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں معافی کا اعلان کیا، اعلان کے تحت مختلف سطح کے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی کمی کی گئی ہے۔
سزامیں کمی کے فیصلے سے 65 سال سے زائد عمر کے مرد، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین اور 18 سال سے کم عمر ایسے افراد مستفید ہوں گے جو اپنی سزاکا ایک تہائی حصہ مکمل کرچکے ہیں۔
سزامیں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ملک دشمن سرگرمیوں، عصمت دری، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔