چیئرمین فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ روپے کے اچھے اور ڈالر کے برے دن آنے والے ہیں، ڈالر کی “ بلیک مارکیٹ “ دم توڑ رہی ہے۔
سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی گیپ ختم ہو گیا ہے، قیمت میں بڑا فرق ختم ہونے سے ہنڈی حوالہ کی بلیک مارکیٹ پر ضرب لگی۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ پشاور میں گرے مارکیٹ میں ڈالر291 اور دبئی میں 294 روپے پر آ گیا، آئی ایم ایف سے ڈیل کی صورت میں ڈالربتدریج گر کر 270 روپے پر آ سکتا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ایک ماہ پہلے بلیک مارکیٹ میں ڈالر320 روپے پر جا پہنچا تھا،ایک ماہ پہلے اوپن، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کا فرق 25 روپے تک پہنچ گیا تھا، ڈالرقانونی راستوں سے آنے سے ڈالرکی سپلائی میں اضافہ اور قیمت کم ہو گی۔ انٹر بینک میں ڈالر286.50روپے اور اوپن مارکیٹ میں289روپے پرآگیا۔