وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے لئے خوشخبری ہے،وزیر اعظم کی سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ ہمارے معاشی چیلنجز کی مرہم پٹی ہے، اس فریم ورک میں ہمارے معاشی مسائل کا مستقل حل موجود ہے، معیشت کو مستقل بیرونی امداد کے چنگل سے نکالنے کے لئے محنت کرنا ہو گی۔
وزیراحسن اقبال نے کہا کہ برآمدات، ڈیجیٹل پاکستان، آبی و خوراک کی سکیورٹی، سستی توانائی اور مساویانہ و پائیدار ترقی قومی اہداف ہیں۔2035 تک پاکستان ون ٹری لین ڈالر اکانومی بن سکتا ہے، ہمارے نوجوان ایٹمی طاقت سے بڑی قوت ہیں۔
انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ سے روپیہ مستحکم ہو گا، بیرونی سرمایہ کاری آئیگی اور مہنگائی قابو میں آئے گی۔