اسلام آباد: حکومتی جماعتوں کی گذشتہ رات اہم ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ، جمہوری وطن پارٹی کی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔بلوچستان عوامی پارٹی، ق لیگ کے رہنماوں کی اجلاس میں شرکت کی۔
نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔ اتحادیوں کا نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
اجلاس میں حکمران جماعت کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لیے 5 نام تجویز کیے گئے۔ اجلاس میں نگران کابینہ سے متعلق اتحادیوں کے حصے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اتحادیوں نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔ اجلاس میں ٹیکنو کریٹس، بیوروکریٹس اور سینئر سیاستدانوں کے ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے لیے حکومتی اتحادیوں کا ایک اور اہم اجلاس ہوگا۔
ہم نے ملکی معیشت بچانے کیلئے پیٹرول مہنگا کیا، مریم اورنگزیب
آئندہ اجلاس میں اتحادی جماعتیں اپنے اپنے تجویز کردہ نام سامنے لائیں گی ۔جب کہ اتحادیوں کی جانب سے کابینہ کے لیے بھی ناموں کی فہرست پر آئندہ اجلاس میں غور ہوگا۔دوسری جانب حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو اپنی قیادت سے مشاورت سے 2دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔حکومتی اتحادیوں جماعتوں کے رہنمائوں کا نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، مسلم لیگ ق، جمہوری وطن پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید قمر، خورشید شاہ، ایاز صادق، سعد رفیق، منظور کاکڑ، شاہ زین بگٹی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو 2دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں پارٹی قیادت کی مشاورت سے 2دن میں نام دیں۔