انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 30 پیسے مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہوگیا۔
ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ہوگئی، امریکی ڈالر 30 پیسے اضافے سے 287.50 روپے کا ہوگیا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا، پاکستانی کرنسی کی قدر 50 پیسے بڑھ گئی، ڈالر کے نرخ 292 روپے پر آگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 2.18 روپے گرگئی تھی۔