عمران خان کو زمان پارک سے گرفتارکرلیا گیا،پی ٹی آئی چیئرمین کو موٹر وے سے اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔موسم کی خرابی کے باعث موٹر وے سے لیجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عامرمیرکا کہنا ہےکہ عمران خان کواسلام آباد پولیس نے گرفتارکیا، انھیں اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کواسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کی معاونت سے گرفتارکیا۔اس سے قبل عمران خان کوخصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد بھجوایا جا رہا تھا۔ خراب موسم کے باعث روانگی روکی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 سال گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے 4 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کےمطابق وکلا صفائی نے کیس قابل سماعت ہونے پر کوئی دلائل نہیں دیئے،5 مئی اور8 جولائی کے دلائل پر درخواست مسترد کی جاتی ہے،شکایت کنندہ نے کیس سے متعلق تسلی بخش شواہد دیئے۔پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ نیب ٹیم چئیرمن پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالے گی۔ عمران خان کوکہاں رکھا جائے گا اس بات کا فیصلہ اسلام آباد پولیس کرے گی۔
چیرمین پی ٹی آئی کی جیل منتقلی کا معاملہ،محکمہ داخلہ کی ہدایت پر اڈیالہ اوراٹک جیل میں انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے دونوں جیلوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کس جیل میں جائینگے فیصلہ خفیہ رکھا جارہا ہے۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ تمام افسران کواپنےعلاقوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، شہرکے تمام علاقوں میں چیکنگ بڑھا دی گئی ہے،شہرمیں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
زمان پارک سے تحریک انصاف کے تین سے چارکارکن کو گرفتارلیا گیا ہے۔ پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کوشش کی ،نہ ماننے پر پولیس نے مظاہرین کو گرفتارکیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی۔ جج ہمایوں دلاور نے ریماکس دئیے کہ ملزم کیخلاف جرم ثابت ہوتا ہے۔
مس ڈکلیریشن ثابت ہوئی، تحفے فروخت کیے گئے، معاون خصوصی عطا تارڑ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس پرمحفوظ فیصلہ سنایا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی۔
جج ہمایوں دلاورنے فیصلہ دیا کہ ملزم کیخلاف جرم ثابت ہوتا ہے،الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسزکے مرتکب پائے گئے ہیں۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سناتے ہوئے 5 سال کے لیے نااہل قرار دیدیا۔
عدالت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کووارنٹ گرفتاری پرتعمیل کرانے کا حکم دیدیا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین پرایک لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جو ادا نہ کرنے پرعمران خان کو مزید 6 ماہ کی سزا ہوگی۔
توشہ خانہ کیا ہے؟
عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پولیس کی بھاری نفری پہنچی پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے بند کیے۔ کینال روڈ کو زمان پارک کی جانب ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث آج عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے پی ٹی آئی وکیل کی غیر حاضری کی بنا پرفیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کردیا گیا۔ جج ہمایوں دلاورنے ریماکس دئیے کہ معاون وکیل نہیں بتا پا رہے کہ خواجہ حارث کب پیش ہوں گے، اگر رات گئے تک خواجہ حارث پیش نہ ہوئے تو پھرکیا ہوگا ؟
گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی پہلی تصویرمنظرعام پر آگئی
وکیل خالد یوسف نے کہا میں تواس کا نہیں بتا سکتا،خواجہ حارث سیشن عدالت آئیں گے۔ جج ہمایوں دلاورنے کہا سیشن عدالت نے ساڑھے 8 بجے خواجہ حارث کو بلایا تھا۔جج نے وکیل پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کال پر ملزم نہ ائے تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا، نگراں وزیراطلاعات پنجاب
جج نے ریماکس دئیےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں 12 بجے تک سماعت وقفہ کیا جاتا ہے،اگر12 بجے خواجہ حارث پیش نہ ہوئے تو بغیرسنے فیصلہ سنا دیا جائے گا،
جج ہمایوں دلاورنے ریماکیس دئیے کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل آیا ہے؟ جج ہمایوں دلاور کی جانب سے توشہ خانہ کیس کی متعدد کالزکروائی گئیں۔
جج ہمایوں دلاورکا امجد پرویز سے استفسارکیا کچھ کہیں گے؟ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ کوئی شعرو شاعری ہی سنا دیں۔
توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی اپیل پر اعتراض عائد
وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے شعرسنا کہ وہ ملا تو صدیوں کے بعد میرے لب پر کوئی گلہ نہ تھا،اسے میری چپ نے رلا دیا جسے گفتگو میں کمال تھا، کمرہ عدالت میں وکیل امجد پرویزکے شعر پر واہ واہ ہوگئی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویزاورسعد حسن عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑڈسٹرکٹ کورٹ پہنچے۔