پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
جیولرز کے مطابق ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے پر مستحکم رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2064 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جیولرز کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 2600 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی۔