اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر داخلہ نےکہا کہ میں قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ہم انتخابات 2024 کروانے میں کامیاب رہے۔ امید ہے جو بھی حکومت بنے گی وہ پاکستان کا سوچے گی۔ میرا خواب ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ملک بنے۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات اور الیکشن کمیشن حکام کی پریس کانفرنس نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ اگر یہ فیصلہ دوبارہ بھی کرنا پڑے تو قوم کے بچوں کی خاطر ایسا کریں گے۔
ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہمارے شہریوں کی جانیں تھیں۔ الیکشن حکام کی اس فیصلہ میں کوئی بھی شراکت داری نہ تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس الیکشن میں کروڑوں لوگوں نے ووٹ ڈالا۔
کیا ہماری قوم کو ہماری سیکورٹی ایجنسیز اور اداروں پر فخر نہیں۔ سیکورٹی فورسز نے مل کر پرامن ترین الیکشنز کا انعقاد کروائے۔ 56 واقعات ہوئے جس میں 3 ملٹری، 2 لیویز اور 7 پولیس اہلکار 4 سویلینز شہید ہوئے۔
حکومت میں ہوتے ہوئے وہ فیصلے کرنے ہوتے ہیں جو قوم کے حق میں ہوں،پولنگ سٹاف پر حملوں کی رپورٹس بھی موجود تھیں۔ بیلٹ باکسز اپنی جگہ تک نہ پہنچے پر ہم نے کوئی رسک نہ لیا۔
نوازشریف کی ڈاکٹر یاسمین کے مقابلے میں جیت متنازعہ ہے
کوئی سوچ سکتا تھا اس طرح سیکورٹی کے ساتھ الیکشن منعقد ہوجائے گ۔ چیف الیکشن کمشنر نے اس تمام چیلنجز کے باوجود کام کیا۔ تمام اداروں نے مل کر جس طرح الیکشن منعقد کروانے قابل تحسین ہے۔
جب موبائل بند کیے انہوں نے دستی بموں سے ہماری قوم پر حملے کیے۔ نتائج میں قوم کی مرضی ہے انہوں نے جس کو بھی ووٹ دیا،نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں لوگ جس جماعت کو ووٹ دینا چاہتے تھے انہوں نے دیئے۔ تمام اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔
الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کر رہا یے ہمارا کام سیکورٹی تھا۔ میں قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ہم انتخابات 2024 کروانے میں کامیاب رہے۔ امید ہے جو بھی حکومت بنے گی وہ پاکستان کا سوچے گی۔ میرا خواب ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ملک بنے۔