اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 26 سے 28 فروری تک طلب کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی حلف برداری کے معاملے میں قومی اسمبلی کا اجلاس 25 فروری کے بعد بلانے پر غور کیا جارہا ہے اور ممکنہ طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس 26 سے 28 فروری تک طلب کیے جانے کا امکان ہے،
اسمبلی اجلاس کی سمری وزیراعظم ہاؤس بھجوائی جائے گی، وزیراعظم صدر مملکت کو اجلاس بلانے کی ایڈوائس بھیجیں گے۔
ادھر صوبہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا گیا، ترجمان پنجاب گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہو گا، جس کی صدارت سبطین خان کریں گے، پنجاب اسمبلی اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی پہلی صوبائی اسمبلی ہے جس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے،
سوشل میڈیا پر غیرقانونی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی، مرتضیٰ سولنگی
جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، جن کی جانب سے میاں اسلم اقبال کو صبے کی وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے جب کہ اسی عہدے کے لیے مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز ہیں جنہوں نے گزشتہ روز اپنی جماعت کے نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی کو ظہرانے پر مدعو کیا۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو دوتہائی اکثریت کے قریب اکثریت ملی ہے، سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، نوجوانوں کی بڑی تعداد ایم پی اے بنی ہے، خوشی ہے پنجاب میں یوتھ ایک بڑی طاقت بنی ہے، جھوٹ اور پروپیگنڈا کا دور تھا، مشکل فیصلے کرنے پڑے، عوام کا شکریہ اد اکرتی ہوں کہ مسلم لیگ ن کو کلیئر مینڈیٹ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عہد کریں گے کہ آج سے پنجاب میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا جس کی بنیاد نوازشریف نے 1980 میں دو بار پنجاب میں رکھی تھی پھر شہبازشریف نے اپنے دورحکومت میں جس طرح کام کیے، ہم انشاء اللہ خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے،
ن لیگ کو جوائن کرنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہوں، میرے لئے سب جوائن کرنے والے مسلم لیگ ن کی فیملی کا حصہ ہیں، یہ ایجنڈا ہماری ترجیح ہے، ہم نے ایک دن بھی آرام نہیں کیا بلکہ سب میرے ہاتھ اور بازو بنیں تاکہ ہم خدمت کے ریکارڈ قائم کریں۔