لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کو رہا کر دیا گیا ہے رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کوگزشتہ روز لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس نے گرفتار کیا تھا ان کے بیٹے شہباز کھوسہ نے اپنے والد کی رہائی کی تصدیق کی ہے.
اتوار کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف کیے گئے ملک گیر احتجاج کے نتیجے میں لاہور کے تین مختلف تھانوں میں پارٹی کی مرکزی قیادت جن میں سردار لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور حافظ فرحت سمیت پارٹی کارکنان پر مقدمات درج کیے گئے ایس ایچ او تھانہ اچھرہ محمد بلال نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سلمان اکرم راجہ کو گذشتہ رات ہی شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا.
تھانہ انارکلی لاہور کے ایس ایچ او جاوید نے بتایا کہ حافظ فرحت عباس اور 38 کارکنان کو پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ان پر چونکہ 780 اے لگی ہے اس لیے اب ان کی ضمانتیں عدالت سے ہی ہو سکیں گی. اتوار کو مال روڈ کے جی پی او چوک پر پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی کال دے رکھی تھی
جہاں پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان کا تصادم ہوا اس کے نتیجے میں لاہور کے تھانہ انارکلی میں پی ٹی آئی کے حافظ فرحت اور خواتین سمیت 38 کارکنان کے خلاف دہشت گردی، اغوا کاری، کار سرکار میں مداخلت اور حراساں کرنے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا.
اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں
تھانہ شمالی چھاؤنی میں سردار لطیف کھوسہ اور تھانہ اچھرہ میں سلمان اکرم راجہ کے خلاف دفعہ 290 اور 291 کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
تینوں تھانوں میں مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں انارکلی تھانے میں حافظ فرحت عباس کے خلاف درج ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ مال روڈ پر احتجاج کے دوران حافظ فرحت عباس کارکنان کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلا گھراؤکرنے کے لیے اشتعال دلاتے رہے پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ حافظ فرخت عباس نے چار پانچ نامعلوم ساتھیوں سمیت شدید فائرنگ کی ملزمان کا ایک فائر سرکاری گاڑی کو بھی لگا.
ایف آئی آر میں درج ہے کہ حافظ فرحت عباس نے ساتھیوں کے ہمراہ کانسٹیبل کی وردی پھاڑی اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی جسے استنبول چوک سے بازیاب کروایا گیا
ایف آئی آر کے مطابق حافظ فرحت عباس کو قابو کر کے پولیس نے ان سے پستول بھی برآمد کیا جبکہ گرفتار 42 ملزمان سے ڈنڈے اور سوٹے بھی برآمد کیے گئے تھانہ شمالی چھاؤنی میں سردار لطیف کھوسہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ سردار لطیف کھوسہ 15 سے 20 نا معلوم شر پسند عناصر کے ہمراہ صدر گول چکر پر اپنی گاڑی سے سڑک بلاک کر کے احتجاج اور نعرے بازی کر رہے تھے جن کو پولیس نے موقع سے گرفتار کیا جبکہ نامعلوم افراد موقع سے فرار ہو گئے.
تھانہ اچھرا میں سلمان اکرم راجہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں بھی یہ ہی الزام لگایا گیا کہ سلمان اکرم راجہ جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ کے قریب سڑک بلاک کر کے 15 سے 20 نامعلوم افراد کے ہمراہ احتجاج اور نعرے بازی کر رہے تھے جب پولیس نے انہیں روکا نامعلوم افراد موقع سے فرار ہو گئے جبکہ سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کر لیا گیا.