لاہور: تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری پرویز الٰہی کا ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی سے فیملی کے اراکین نے جیل میں ملاقات کر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کروا لئے ہیں۔
پی پی 32 کی نشست مسلم لیگ ( ق ) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا
جس کے تحت 21 اپریل کو ملک بھر میں خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان بدھ کے روز کیا تھا۔
وراثت کے معاملے پر جھگڑا نہیں صرف کیلکو لیٹر کی ضرورت ہوتی ہے،چیف جسٹس
ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کیلئے 21 اپریل کو ملک بھر میں خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔جاری کر دہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 ، پنجاب کی 12 ، خیبر پختونخوا ( کے پی ) اور بلوچستان کی دو، دو نشستوں پر انتخاب ہوگا۔
اس کے علاوہ سندھ کی ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی ضمنی انتخاب 21 اپریل کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 سے 18 مارچ تک جمع کئے جائیں گے اور امیدواروں کی ابتدائی فہرست 18 مارچ کو آویزاں کی جائے گی جب کہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل 28 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لئے جاسکیں گے، حتمی امیدواروں کی فہرست 29 مارچ کو آویزاں کی جائے گی اور انتخابی نشانات 30 مارچ کو الاٹ کئے جائیں گے۔