پاکستان کرکٹ اسکواڈ بارباڈوس سے گیانا پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 29 جولائی کو ہوگی جبکہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے تک تمام کھلاڑی اور آفیشلز ایک روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔