ریاض: عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے بعد سعودی عرب میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں بدھ کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں سعودی مارکیٹ پر اثر انداز ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 216.78 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 21 قیراط سونا 189.68 ریال میں فروخت ہورہا ہے۔
اسی طرح 18 قیراط ایک گرام سونےکی قیمت 162.58 ریال رہی جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 126.45 ریال میں دستیاب رہا۔ دیگر وزن رکھنے والے سونےکی قیمتوں میں بھی ایسے ہی اضافہ دیکھا گیا۔
مارکیٹ میں 1 اونس سونےکی قیمت 6746.25 ریال جبکہ سونےکا سکہ 1517.44 ریال میں فروخت ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی اور امریکی بانڈز کا حقیقی منافع گرنے پر سونا مہنگا ہوگیا۔