قومی اسکواڈ کے ٹریننگ شیڈول میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسکواڈ آج سینیریو میچ کی بجائے اب قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گا جبکہ ٹریننگ سیشن شام 5 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی اسکواڈ کل بروز جمعہ کی صبح 11 بجے دبئی روانہ ہوگا، اسکواڈ کل صبح 7 بجے مقامی ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ ہوگا۔