راولپنڈی : تھانہ مندرہ کی حدودسے لاپتہ 6 سالہ بچی کی لاش12 گھنٹوں بعد نالے کے قریب گڑھے سے برآمد کرلی گئی ، بچی کے گلے پر نشانات موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں تھانہ مندرہ کی حدودسے لاپتہ بچی کی 12 گھنٹوں بعد لاش برآمد ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ 6سالہ بچی کی لاش نالے کے قریب گڑھے سے ملی۔
پولیس نے بچی کی لاش اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، بچی گلے پر نشانات موجود ہے، ہر پہلو کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
بچی کا پوسٹمارٹم مکمل کرکے نمونے فرانزک لیب بھجوائے جائیں گے، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل کی وجہ سامنے آسکے گی۔