کراچی: ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باوجود سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان برقرار رہا۔
آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس 45ہزار499 ک سطح پر تھا۔ ایک وقت میں 100 انڈکس 46ہزار164 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم اس کے بعد100 انڈکس میں کمی دیکھنے میں آئی۔
جب کاروباری دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 45ہزار821 کی سطح پر تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 321 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔