رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان 20 لاکھ بندے کہاں سے لائے گا؟
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو کل بھی تفصیل سے بتایا تھا کہ میاں نواز شریف ہماری پارٹی کے لیڈر ہیں، سارے معاملات میں جو پولیٹیکل ہوں، حکومت سے متعلق ہوں ان پر نواز شریف سے رہنمائی حاصل کرنا ہماری ضرورت بھی ہے اور یہ پارٹی کا مینڈیٹ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ہی سلسلے میں دو میٹنگز ہوئی ہیں، عمران خان 20 لاکھ بندے کہاں سے لائے گا، اگر یہ فیصلہ ہوا کہ اس کو جلسہ کرنے دینا ہے تو یہ کہاں سے لائے گا لوگ؟َ
رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر یہ فیصلہ ہوا کہ جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دینی تو یہ 20 لوگ بھی نہیں لا سکے گا۔