فیفا ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی 7 جون کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی۔
عالمی فٹبال گورننگ باڈی کے ترجمان کے مطابق فیفا ورلڈ کپ ٹرافی 7 جون کو پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ٹرافی کی خصوصی تقریب رونمائی اسلام آباد میں ہوگی۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 کی تشہیر کے لیے ٹرافی نے گزشتہ روز دبئی سے ورلڈ ٹور کا آغاز کیا تھا۔ ٹرافی کو ورلڈکپ میں شریک 32 ممالک سمیت 51 ممالک میں لے جایا جائے گا۔
شائقین کو فیفاورلڈ کپ 2022 کا بے صبری سے انتظار ہے جو رواں برس 21 نومبر سے 18 دسمبر تک پہلی مرتبہ قطر میں ہوگا۔
32 ٹیموں کے ایونٹ میں اب تک 30 ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔ باقی دو ٹیموں کا فیصلہ آئندہ چند ماہ میں ہوجائے گا۔