سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن تک جدوجہد جاری رہے گی، لانگ مارچ کے حوالے سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہفتے کو کروں گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین نے شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کا ٹولہ ملک تباہی کے دہانے پر لے گیا، ڈر ہے پاکستان دیوالیہ ہی نہ ہوجائے،
امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد آٹا، پٹرول اور بجلی مہنگی ہوگئی، شہبازشریف کو کپڑے بیچ ہی دینے چاہئیں، خوف کے بت نہ توڑنے والی قومیں غلام بن جاتی ہیں،
پشاور ہائیکورٹ، عمران خان کی راہداری ضمانت 25 جون تک منظور
تحریک انصاف کو سازش کے تحت اقتدار سے نکالا گیا، تاریخ اس سازش کا حصہ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،
شفاف الیکشن تک جدوجہد جاری رہے گی، اگلے لائحہ عمل کا اعلان پرسوں ہوگا۔