راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عمران خان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے سپاہی کی عمر 30 سال ہے اور اس کا تعلق جعفرآباد سے ہے۔
”دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا“
بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔