انٹر بینک میں عید کی تعطیلات کے بعد پہلے اور کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 94 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 185.69 سے بڑھ کر 186.63 روپے پر بند ہوا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد روپے پر پریشر ہے۔ عید کی طویل تعطیلات کے بعد ترسیلات زر کی آمد میں بھی کمی متوقع ہے۔