عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں آٹھ امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قدر 1940 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قدر دو لاکھ تیس ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کی قدر میں 857 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 197531 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور نئی قدریں بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے ہو گئی ہے۔