اسلام آباد: فیڈر ل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) کی جانب سے صارفین پر بڑے ری ٹیلرز سے شاپنگ پر جی ایس ٹی انوائس ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ری ٹیلرزصارفین سے پی اوایس سروس فیس کی مد میں شاپنگ پرایک روپیہ اضافی ٹیکس وصول کریں گے جبکہ پی اوایس سے منسلک ری ٹیلرزکی معلومات ایف بی آرسسٹم میں اپ ڈیٹ ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کودی گئی رسیدکی کاپی اورٹیکس ماہانہ کی بنیادپرایف بی آرمیں جمع ہوگا اورٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آرہیڈآف اکاونٹس ڈپارٹمنٹ کاقیام عمل میں لائے گا جبکہ ایف بی آرتمام بڑے ری ٹیلرزسے سیلزٹیکس انوائس پرٹیکس جمع کرے گا۔