اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ماہِ نومبر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ ڈالر رہا۔
اکتوبر 2021 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر تھا جب کہ نومبر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات میں اضافے نے بڑھتی برآمدات اور ترسیلات زر میں بہتری کے فوائد کم کر دئیے عالمی مارکیٹ میں بڑھتی اجناس کی قیمت اور مقامی طلب بڑھنے پر درآمدات میں اضافہ کردیا۔
رواں مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ90 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔