کراچی: تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی کے باوجود ڈالر ز کی اڑتی اڑان کو نہ روکا جاسکا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے آج بھی ڈالر مزید 11 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی خرید وفروخت 223 روپے اور 92 پیسے پر بند ہوئی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق بینکوں نےڈالر224روپے25پیسےتک میں فروخت کیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر228سے231روپے میں فروخت ہوا۔
سونا مزید مہنگا
ادھر ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 59 ہزار 200 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 128 روپے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 488 روپے ہے۔