ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 186 روپے کا ہوگیا ہے۔
ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظرکرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔
انٹربینک میں کاروبارکے دوران پہلے ڈالر کی قدر میں 27 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 184.50 روپے کا ہوگیا لیکن روپے کی بے قدری کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔
کاروبار کے دوران ڈالرکی قیمت میں مجموعی طور پر 77 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر186 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 1 روپے 41 پیسے کا مزید اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 185 روپے 23 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ہوئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 242 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 170 پر ٹریڈ کررہا ہے۔