امریکی ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت کو تین ہفتوں کے بعد آج انٹر بینک میں بریک لگ گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ سلسلہ تھم نہ سکا اور قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 305.47 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں میں ڈالر328 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔
یاد رہے کہ نگران حکومت کے 3 ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر30 روپے جبکہ انٹربینک میں 17.50 روپے سے بھی زائد مہنگا ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈالرکی قدر بڑھنے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 2100 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔