آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت1952 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ43 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1672روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ23 ہزار114 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونےکی فی تولہ قیمت 1950 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 43 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1672 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 23 ہزار114 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونےکی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔