پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 31 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے کے بعد 12 ہزار 611 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر اضافے سے 1931 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونےکی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔