پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے جمعے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 300روپے اضافہ ہوگیا جب کہ ڈالر بھی 47 پیسے مہنگا ہوگیا۔
ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے اور ڈالر دونوں مہنگے ہوگئے۔
چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق جمعے کے روزسونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ چھبیس ہزار پانچ سو پچاس روپے ہوگئی۔
ملک میں 10 گرام سونےکی قیمت میں 256 روپے اضافے سے قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار چار سو چھیانوے روپے رہی۔
عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونےکی قیمت 1889 ڈالر فی اونس ہوگئی۔