ڈالر کے مقابلے میں آج بھی روپے کی قدرمیں تنزلی دیکھی جارہی ہے۔انٹربینک میں ڈالرایک روپے 46 پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت اضافے کے بعد 289 روپے پرجا پہنچی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 420 پوائنٹس کی نمایاں تیِزی دیکھی گئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس 48650 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز تیزی دیکھی جارہی ہے۔