کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں بھاری اضافے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے۔
کےالیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں جنوری 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست پر یکم مارچ کو سماعت ہوگی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ ایک ماہ کے لیے مانگا ہے ۔
من و عن اضافے کاکے الیکٹرک صارفین پر 3 ارب 72 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
دوسری جانب کےالیکٹرک نے اکتوبر تا دسمبر 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی دائر کی ہے۔ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی30 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر بھی سماعت یکم مارچ کو ہی ہوگی۔