وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ایک ماہ سے زائد ذخیرہ موجود ہے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی سیب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں پیٹرول کا یہ سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔
حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کچھ اخبارات کی جانب سے صرف پانچ دن کے سٹاک کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، یہ خبر من گھڑہت اور حقائق کے منافی ہے۔