اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپیہ 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظرکرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191 روپے بلند سطح پر ٹریڈ کر رہا جبکہ دوسری جانب انٹربینک بینک میں ڈالرکی قیمت میں 2روپیہ 87 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر186.13 سے 189 پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 90 پیسے کا مزید اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 186 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالرکی قدر میں اسی طرح اضافہ ہوتارہا تو قرضوں میں اضافہ کیساتھ ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہونگے۔