کراچی: ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 1 روپے 13 پیسے کا مزید اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر188 روپے 66 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز بھی انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالرکا بھاؤ 1 روپے 9 پیسے مہنگا ہو کر 187 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 16 اپریل کوڈالر 181.55 پیسوں کی سطح پرموجود تھا، اب تک ڈالر7 روپےتک مہنگا ہوچکا ہے۔