ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعدا دو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 12 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/K9BfoSuuw2 pic.twitter.com/omjDn6uqDO
— SBP (@StateBank_Pak) May 31, 2023
سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت 311 روپے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں تقریباً 26 روپے کا فرق دیکھا جا رہا ہے۔