پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے اور عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے تاحال اگلی قسط موصول نہ ہونے کے باعث روپے کےمقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 74 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔
بیان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت 285.82 روپے سے بڑھ کر 286.56 روپے ہو گئی ہے۔