اسلام آباد : انڈونیشیا کے علاقے جنوبی سولاویسی میں ہونے والی ایک شادی لمبا عرصہ تک سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہی۔
اس شادی کی خاص بات دلہے اور دلہن کی عمروں میں 76سال کا فرق ہے۔ دلہا 103سال کا تھا جبکہ دلہن کی عمر صرف 27برس تھی۔103سالہ دلہا کے بارے میں
کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 1945 سے 1949 تک ہونے والی ڈچ نوآباد یاتی جنگ بھی لڑی ہے۔ دلہا کے رشتے داروں نے بھی اس شادی کی تصدیق کی ہے۔ دلہا اور دلہن کی عمروں کے 76 سال کے فرق نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دولہا نے اس
شادی کے لیے دلہن کے خاندان کو جو مہر دیا ہے وہ بھی غیر معمولی نہیں۔پوانگ نے مہر میں انڈو کو 5 ملین روپیا یا 343 ڈالر یا تقریباً 54 ہزار پاکستانی روپے اور ایک سونے کی انگوٹھی دی ہے۔
یہ جوڑا اس وقت جنوبی سولاویسی میں واقع پوانگ کے گھر پر رہ رہا ہے۔سہاگ رات کو دلھا ایسے ہی سوگیا۔ جس پر مختلف قسم کے طنز و مزاح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں۔
بعض کے مطابق پڑھاپے کی شادی میں ایسے ہی سونا پڑتا ہے یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے۔