بھارت کی معروف اداکارہدپیکا پڈوکون کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی وجہ سے، انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات دپیکا پڈوکون کی طبعیت میں اچانک خرابی کے باعث انہیں ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر ہے۔
دو مہینے قبل بھی حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دپیکا پڈوکون کی حالت خراب ہوگئی تھی۔
انہوں نے فلم کے سیٹ پر گھبراہٹ کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا کو کورونا وائرس بھی ہوچکا ہے لیکن صحتیابی کے بعد وہ فوراً یورپ چلی گئی تھیں۔